اسلام آباد: سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو مشکوک خطوط کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فارنزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی جس میں سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ فارنزک رپورٹ کے مطابق تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔ تینوں کورٹس کو بھجوائے گئے خطوط ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائےگئے۔
ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ججز کو دھکمی آمیز خطوط بھجوانےکا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔ ججز کو خطوط میں ڈالا گیا آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔ خطوط میں موجود آرسینک کہاں سے خریدا گیا؟ اس کے بھی بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
ججز کو مشکوک خطوط کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، خطوط ایک ہی شخص نے لکھے! فارنزک رپورٹ
10:35 PM, 7 Apr, 2024