بانی پی ٹی آئی نے کہا جنہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ان کی واپسی پر غور کیا جا سکتا ہے:ولید اقبال

بانی پی ٹی آئی نے کہا جنہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ان کی واپسی پر غور کیا جا سکتا ہے:ولید اقبال

لاہور:پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کاکہنا ہےکہ  جنہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ان کی واپسی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ولید اقبال نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنہیں پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ان کی واپسی پر غور کیا جا سکتا ہے۔
ولید اقبال نے مزیدکہاکہ ولید اقبال نے کہا کہ جن پر جبر و تشدد ہوا، پریس کانفرنس سے پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا ان کو دیکھا جائے گا، ان لوگوں کو نہیں جو پریس کانفرنس کے بعد دوسری پارٹی میں گئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ علی زیدی اس وقت بانی پی ٹی آئی کے دیے گئے فارمولے پر پورا نہیں اترتے، علی زیدی آئی پی پی میں چلے گئے تھے وہ اس کیٹیگری میں نہیں آتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری گرینڈ الائنس بن چکی ہے، پر امن احتجاج کا سلسلہ بلوچستان اور کے پی سے شروع ہوگا، مولانا فضل الرحمان بھی اس معاملے میں ہمارے ہم خیال ہیں، پُرامن احتجاج 8 اور 9 فروری کے ڈاکے کے خلاف ہوگا۔ولید اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کے این آر او کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی پر تمام کے تمام کیسز جعلی ہیں۔

مصنف کے بارے میں