1 ارب ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کے انتظامات مکمل

1 ارب ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کے انتظامات مکمل

کراچی:حکومت نے 1 ارب ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو وسط اپریل میں 10 سالہ یورو بانڈز کی ادائیگی کرنا ہے، سٹیٹ بینک حکومت کا حکم ملتے ہی یورو بانڈز کی ادائیگی کر دے گا۔

ذرائع کے مطابق ادائیگی کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈز کا قرض7 ارب ڈالر رہ جائے گا۔پاکستان اس سے قبل دسمبر 2023 میں بھی یورو بانڈز کے 1 ارب ڈالر ادا کر چکا ہے، آئی ایم ایف سے قرض مل جانے سے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے زائد ہو جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں