مظفر آباد : آزاد کشمیر حکومت نے اہم قدم اٹھاتےہوئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ کیلیے سیل اور کمیٹیاں قائم کردی ہیں ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے مانیٹرنگ کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
ضلعی سطح پر سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل اور مرکزی سطح پر سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔اعلیٰ سرکاری حکام یا شخصیات سے متعلق جھوٹی معلومات، بلیک میل کرنے یا توہین کرنے کی کوشش کو مانیٹر کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم سوشل میڈیا کمیٹی قانونی کارروائی کرے گی۔