نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی سے کچے اور پکے کے ڈاکو خوشی منا رہے ہیں: ایم کیو ایم

03:54 PM, 7 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی میں جرائم بڑھنےپرایم کیوایم  سند ھ حکومت کیخلاف پھٹ پڑی۔خواجہ اظہارکہتےہیں،وزیراعلیٰ نےکہاآئی جی مرضی کانہ لگاتوجرائم بڑھیں گے۔مرادعلی شاہ نےغیرذمہ دارانہ بیان کیوں دیاہے؟نئےآئی جی کےآنےسےکچےاورپکےکےڈاکوخوشی منارہےہیں۔

فیصل سبزواری اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پورےسندھ کورینجرزکےیکساں اختیارات دیئےجائیں۔فیصل سبزواری  نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےپاس 16سال سےحکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی پرسندھ حکومت نوٹس کیوں نہیں لےرہی؟وزیرداخلہ سندھ   منہ کھولنےسےپہلےاپنی آنکھیں کھولیں۔سندھ پولیس کاخاصہ ہےملزمان انکی صفوں میں ملتےہیں۔ 

مزیدخبریں