پاکستان کے بہتر تشخص کی طرف ایک قدم ،ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا

03:10 PM, 7 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:ناروے نے پاکستان کو اپنی نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکال دیا۔ یہ اعلان ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا ہے، یہ رپورٹ ناروے کی مقامی انٹیلیجنس اور سکیورٹی سروس نے جاری کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور دیگر کچھ ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام 

ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔

اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری کیا ہوا تھا لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمینٹ سے نکال دیا گیا ہے۔اس اقدام سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور پاکستانی طلبا کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے۔

مزیدخبریں