اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی ہوئی ہے۔ ڈاکو تین کروڑ مالیت کے ہیرے،سونا نقدی ،ڈالر قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تھانہ بنی گالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکےتحقیقات شروع کردی ۔
تھانہ بنی گالہ پولیس نے شہری عبداللہ حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔شہری نے بتایا ایف الیون میں موجود تھا میرے پاورچی نے کال کر کے بتایا گھر میں ڈاکو گھس آئے ۔دو مسلح ڈاکوؤں نے باورچی کی آنکھوں پر پٹی باندھی جس کے بعد ڈاکو تین کروڑ مالیت کے ہیرے سونا نقدی ڈالر قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔
مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزم الماری سے ایک کروڑ مالیت کے ہیرے ، 35 تولہ سونا،75 لاکھ روپے کی 10 گھڑیاں ،15 ہزار ڈالر ،ساڑھے تین لاکھ نقدی اور قیمتی پرفیوم لوٹ کر لے گئے۔