دفاعی اداروں پر حملے عمران خان وطیرہ رہا ہے، ان کے الزامات من گھڑت ہیں:وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

01:42 PM, 7 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

مدینہ منورہ : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  عمران خان کے بے بنیاد، جھوٹے اور من گھڑت الزامات کا کوئی سر، پیر نہیں۔ بغیر کسی ثبوت اور دلیل کے عمران خان نے ہمیشہ انتشار اور فتنے کی سیاست کی ہے۔

ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر اپنے رد عمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی دفاعی اداروں پر 9 مئی کے حملے اور شہدا کی توہین اور تضحیک موصوف کا وطیرہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان الزامات سے گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہوتی ہے۔ توشہ خانہ کے کیس میں موصوف اور ان کے اہلیہ برابر کے مجرم ہیں ۔ آڈیوز میں بھی یہ بات سامنے آئی۔ ایسے بیانات سے سچ نہیں چھپے گا۔

مزیدخبریں