اسرائیلی بربریت کے 6 ماہ مکمل، 33 ہزار فلسطینی شہید، 56 فیصد عمارتیں مکمل تباہ

11:27 AM, 7 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

غزہ : غزہ  میں اسرائیل کی بربریت کے  6 ماہ مکمل ہو چکے ہیں ۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ 21 ویں صدی کی سب سے تباہ کن جنگ بن چکی ہے۔ شہید فلسطینیوں میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 70 فیصد آبادی بے گھر، 56 فیصد عمارتیں تباہ اور 227 مساجد کو شہید کیا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 11 لاکھ فلسطینی شہریوں کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے جبکہ 2 سال سے کم عمر کے 31 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

 
واضح رہے کہ قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں