کاکول میں جاری کرکٹ ٹیم کا فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم ، کھلاڑی کل آرمی چیف کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں شریک ہوں گے

کاکول میں جاری کرکٹ ٹیم کا فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم ، کھلاڑی کل آرمی چیف کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں شریک ہوں گے

کاکول : پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں کا کاکول میں 10 روز جاری رہنے والا فزیکل ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا۔ کھلاڑیوں کی آج اسلام آباد واپسی ہوگی جبکہ کل تمام کھلاڑی آرمی چیف کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق کیمپ میں کرکٹرز کو سخت ترین مشقیں کرائی گئیں، کبھی کرکٹرز کو ساتھی کھلاڑی کو کاندھے پر اٹھاکر دوڑایا گیا تو کبھی اسپرنٹ لگوائی گئیں۔ قومی کرکٹرز نے اس بوٹ کیمپ کے دوران دیواریں بھی پھلانگیں اور پہاڑی پر بھی چڑھائی کی۔

10 روز تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس اور اسٹرینتھ کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا اور اب یہ پلیئرز پر منحصر ہے کہ وہ اس معیار کو کیسے برقرار رکھتے ہیں جو اُنہوں نے کیمپ کے دوران حاصل کیا ہے۔

قومی ٹیم کھلاڑی 8 اپریل کو راولپنڈی میں آرمی چیف کی جانب سے دیے گئے افطار میں شرکت کریں گے۔

 
 
 

مصنف کے بارے میں