وزیر اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری، ملک و قوم کی ترقی کیلئے خصوصی دعا

09:14 AM, 7 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

مدینہ منورہ: تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز عشاء اور نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم نے روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی، جہاں انہوں نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔

مزیدخبریں