ایران اسرائیل پر براہ راست حملہ نہیں کرے گا: برطانوی اخبار

09:08 AM, 7 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن :  برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق اسرائیل کا ایرانی سفارت خانے پر حملہ وسیع تر علاقائی جنگ کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ غزہ جنگ کی پورے خطے میں گونج، ایران کا اسرائیل پر براہ راست حملہ کا امکان نہیں۔

امریکا نے ایران کو آگاہ کردیا ہے کہ ایرانی سفارتخانے پر حملے سے واشنگٹن کا کوئی تعلق نہیں ، امریکا نے ایران کو امریکی مفادات پر حملوں سے خبردار کردیا ہے۔ 

  شکاگو کونسل برائے عالمی امور کے ایک سینئر فیلو سعید گولکر نے کہا ان شخصیات کی موت شام، لبنان اور فلسطینی علاقوں میں پاسدارن انقلاب سے وابستہ اداروں کے لیے ایک اہم دھچکا ہے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایران کیا جواب دے گا۔

گولکر نے کہا کہ ایران کا اسرائیل کو براہ راست نشانہ بنانے کا امکان انتہائی ناممکن ہے۔ حکام جانتے ہیں کہ وہ ایران کے اندر زیادہ مقبول نہیں،انہیں خدشہ ہے کہ کوئی بھی جنگ ممکنہ طور پر حکومت کی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں