سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز

 سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز
سورس: File

اسلام آباد:روشن ڈیجیٹل اکاؤ نٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 سے لیکر 7 اپریل 2023 تک کی مدت میں آر ڈی اے کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 6.005 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

فروری کے اختتام تک 175ممالک میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 536676 اکائونٹس کھولے تھے۔سٹیٹ بینک کے ترجمان نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے مسلسل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے اقدام کو کامیاب بنا دیا۔

مصنف کے بارے میں