چیف جسٹس صاحب!اگر آپ نے استعفیٰ نہ دیا تو عید کے بعد عوامی طاقت سے آپ کو عہدے سے ہٹائیں گے: اے این پی

11:04 PM, 7 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ 

عوامی نیشنل پارٹی کے خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  چیف جسٹس صاحب اب بس! استعفیٰ دو۔ اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جنگ پہلے بھی لڑی تھی، اب بھی لڑیں گے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے۔ 

مزیدخبریں