پشاور : پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف جسٹس صاحب اب بس! استعفیٰ دو۔ اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔
چیف جسٹس صاحب اب بس! استعفیٰ دو۔ اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔ پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جنگ پہلے بھی لڑی تھی، اب بھی لڑیں گے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) April 7, 2023
انہوں نے کہا کہ پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جنگ پہلے بھی لڑی تھی، اب بھی لڑیں گے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے۔