3 رکنی بینچ کے فیصلے کی کاغذ کے ٹکڑے کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں، چیف جسٹس عہدہ چھوڑدیں: بلاول بھٹو

3 رکنی بینچ کے فیصلے کی کاغذ کے ٹکڑے کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں، چیف جسٹس عہدہ چھوڑدیں: بلاول بھٹو
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تین رکنی بینچ کا فیصلہ کاغذ کے ٹکڑے کے علاوہ کچھ نہیں۔ چیف جسٹس کو جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جسٹس  اطہر من اللہ کے نوٹ کے ساتھ اب ہمارے پاس 4 ججز ریکارڈ پر ہیں۔ یہ واضح ہے کہ چیف جسٹس کی رائے اقلیتی فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو اس غیر آئینی بنچ فکسنگ کو کالعدم کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے۔ سپریم کورٹ کا وقار اسی سے قائم رہے گا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 3 ممبران کے فیصلےکی اس کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ حیثیت نہیں جس پر یہ لکھا گیا ہے  اگر چیف جسٹس اپنی عدالت کو ٹھیک نہیں کر سکتے اور انصاف کے اس مذاق کا ازالہ نہیں کر سکتے تو وہ کسی اور کو چیف جسٹس کی ذمہ داری لینے کی اجازت دیں۔

مصنف کے بارے میں