لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں پر مقدمات انتخابات سے قبل ان کی انتخابی صلاحیت کو کم کرنے کے لیے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خلاف غداری کے مقدمات، میرے خلاف 144 واں مقدمہ ہے اور ہمارے سینیئر لیڈرعلی امین کو بھی قید کیا گیا ہے، یہ صرف ہماری پارٹی کی انتخابات لڑنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کی کوششیں ہیں۔ ‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جس میں نواز شریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کو جعلی مقدمات اور اس کی قیادت کو قید کے ذریعے انتخابات سے پہلے کچل دیا جائے گا۔‘