چیف جسٹس نے ٹیریان کے والد کی سہولت کاری کی، جھوٹ بولا،فوری مستعفی ہوجائیں: وفاقی حکومت 

چیف جسٹس نے ٹیریان کے والد کی سہولت کاری کی، جھوٹ بولا،فوری مستعفی ہوجائیں: وفاقی حکومت 
سورس: File

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ انہوں نے ٹیریان کے والد کی سہولت کاری اور جھوٹ بولا لہٰذا مستعفی ہوجائیں۔ عدالتی کارروائی متنازعہ ہوجائے تو عوام کیسے مانیں گے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ  جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ بنچ سے علیحدہ نہیں ہوئے تھے ۔جب کوئی پیٹیشن ہی نہیں تو سماعت کس چیز کی ہوئی؟ 4 ججز کی اکثریت نے فل کورٹ بنانے کیلیئے کہا گیا۔ سیاسی جماعتیں الیکشن سے بھاگ نہیں رہی ہیں ۔جب عدالتی کارروائی متنازعہ ہوجائے اسے عوام کیسے مانے گی۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالتی سہولت کاری کیوں، کیوں جھوٹ بولا گیا۔ اب یہ صرف الیکشن کا معاملہ نہیں رہا۔ سائفر کی من گھڑت کہانی سے اسمبلی تحلیل کی گئی ۔ آرٹیکل 63 کو ری رائٹ کیا گیا۔ کے پی  میں الیکشن کے لیے 90دن کا قانون معطل اور پنجاب میں لاگو ہوجاتا ہے، کیوں؟ ۔ 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بندیال صاحب نے 13اتحادی جماعتوں کو نہیں سنا، پی ٹی آئی کو سنا گیا، کیوں؟ جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ عدالتی کارروائی پر بڑا سوال ہے ۔جسٹس اطہر من اللہ کے مطابق  وہ بنچ سے علیحدہ نہیں ہوئے تھے۔ الیکشن کب کرانا ہے اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، عمران خان نے نہیں کرنا ۔ 

انہوں نے کہا کہ عدالتی سہولت کاری کیوں ہوئی ؟ کیوں جھوٹ بولا گیا۔ عمران خان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔  عمران داری پر آئین کی فتح ہوئی ہے ۔ اس کیس میں پیٹیشنر کرپٹ ہے، اس کی سہولت کاری نہیں ہونی چاہیئے۔  عدالت کے ایسے فیصلوں سے عوام کا ججز پر اعتماد ختم ہوجائیگا ۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس کیس میں 4ججز نے پیٹیشن کو ڈسمس کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی شخصیت متنازعہ ہوگئی ہے، عوام کس پر اعتماد کریگی ۔ ملک کے 3مرتبہ منتخب وزیراعظم کو غلط فیصلوں سے نااہل کیا گیا۔ عمران خان نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بیٹی ٹیریان کو کاغذات میں شو نہیں کرتا، نااہل اس کو ہونا چاہیئے۔  سیاست دان  ملک کو ٹھیک نہیں کرسکتے، عوام ملک کو ٹھیک کرسکتے ہیں ۔ ججز کی اکثریت اس پیٹیشن پیٹیشن کو ڈسمس کرچکی ہے ۔ عمران خان کے پی کے میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تعمیر کروا رہا ہے ۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشتگردی کا صفایا اپنے جوانوں کے خون سے کیا، وہی دہشتگردی عمران خان پھر لے آیا ہے ۔ 13جماعتیں پوچھتی یہ کونسا ہوائی بنچ ہے جس کی پیٹیشن موجود نہیں ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں