"محب وطن" شہری نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے خلاف ریفرنس دائر کردیا 

05:14 PM, 7 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی ہے۔ شکایت مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں آرٹیکل 209 کے تحت شکایت دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے آج آنے والے فیصلے میں بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر مس کنڈکٹ کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ چائے روم میں طے ہوا تھا کہ میں بینچ میں بیٹھوں گا لیکن پھر مجھے نکال دیا گیا۔ 

مزیدخبریں