قومی معاملات پر دباؤ میں آئیں گے نہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب ہونے دی جائے گی: قومی سلامتی کمیٹی 

قومی معاملات پر دباؤ میں آئیں گے نہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب ہونے دی جائے گی: قومی سلامتی کمیٹی 
سورس: Twitter

اسلام آباد : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔فورم نے  ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اندرونی خلفشار اور قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام اوروزرائے اعلی بھی شریک ہوئے۔شرکاء کو قومی اور داخلی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی گئی ۔ملک کے مختلف حصوں میں شرپسندی کے خلاف کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار  کیا گیا ۔دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالوں کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جب کہ بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر اداروں کو خراج تحسین  کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائینگی ۔کمیٹی  نے انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ  دی ۔آئی ایم ایف سے مذاکرات اور دوست ممالک کے وعدوں سے بھی آگاہ کیا۔ فورم  نے قومی معاملات پر کسی بھی دباؤ میں نہ آنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کمیٹی میں اس عزم کااظہارکیا گیا کہ ملکی اندرونی اور بیرونی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔اندرونی خلفشار اور قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،فورم نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنے پر زوردیا۔

مصنف کے بارے میں