حکومت  سپریم کورٹ سے اور  پی ٹی آئی فوج سے غیر ضروری لڑائی ختم کرے، الیکشن آئین کے مطابق کروایں: مشاہد حسین

02:19 PM, 7 Apr, 2023

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا ہےکہ اداروں سے لڑائی جیتی نہیں جاسکتی۔

ینیٹ اجلاس میں  اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ ہم  سپریم کورٹ سے اور  پی ٹی آئی فوج سے غیر ضروری لڑائی میں مصروف ہیں۔انہوں نےکہا حکومت اور  پی ٹی آئی غیر ضروری لڑائیوں سے گریز کریں،  انتخابات کے لیے آئین پر عمل تو کرنا ہوگا، یہی حل ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین نےکہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے آئین اور شیڈول کے مطابق الیکشن کے رول آف گیمز طےکرے، حکومت اور  پی ٹی آئی غیر ضروری لڑائیوں سے گریز کریں،  انتخابات کے لیے آئین پر عمل تو کرنا ہوگا، یہی حل ہے۔

ن لیگی سینیٹرکا کہنا تھا کہ ہم مودی کو مذاکرات کا کہتے ہیں، طالبان سے بات کرنےکو تیار  ہیں تو  پی ٹی آئی سےکیوں نہیں؟ ملک کے لیے اندرونی معاملات پر بات چیت کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں