چیٹ جی پی ٹی روبوٹ کھلونے میں بھی شامل

11:01 AM, 7 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

 نیویارک: پہلی مرتبہ چیٹ جی پی ٹی کو   روبوٹ کھلونے میں شامل کیا گیا ہے۔

جامعہ ورمونٹ کی جیسیکا کارڈ اور ان کے ساتھیوں نے مشہور امریکی کھلونے فربی میں چیٹ جی پی ٹی کو شامل کیا ،انہوں نے اس کھلونے کی ویڈیو  سماجی رابطے کی مختلف  ویب سائٹس پر شیئر کی اور اس کی ویڈیو اب تک 13 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ٹویٹر پر اب تک لوگ اس کی ویڈیو لاکھوں کی تعداد دیکھی گئی ہے۔

 نوکیلے کان اوربڑی آنکھوں والے کھلونے میں اب مصنوعی ذہانت پھونکی گئی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کی شمولیت کے بعد پہلے یہ اپنی اجنبی زبان میں بات کرتا ہے اور اس کے بعد انگریزی زبان سیکھتا اور بولتا ہے۔ اسی طرح وقت کے ساتھ کچھ نئی عادات اور کرتب بھی سیکھتا رہتا ہے۔

   

 واضح رہے کہ فربی کو چیٹ جی پی ٹی سے جوڑنے کے لیے رسبری پائی سرکٹ استعمال کیا گیا ہے۔ پھر وائس جنریٹر، اسپیچ سافٹ ویئر اور دیگر ہارڈویئر کی مدد سے اسے بولنے کے قابل بنایا گیا ہے۔یہ کھلونا 1990 کی دہائی میں سامنے آیا تھا جسے خوفزدہ کرنے والا کھلونا بھی کہا گیا تھا لیکن اب صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔

مزیدخبریں