اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہناہے کہ اقلیت نے کل غیر آئینی قرارداد پاس کی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں سب نے آئین کیخلاف تقاریر کیں ۔یقین ہے ادارے آئین کی حکمرانی کےساتھ کھڑے ہوں گے۔پہلے یہ عمران خان سے ڈرتے تھے اب قوم سے بھی ڈرتے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا پورا ملک جلد الیکشن کی طرف جائے گا۔ملک میں مہنگائی کی شرح 45فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کےدور حکومت میں ملکی معیشت بہت بہتر تھی ۔