سپریم کورٹ فیصلے کے بعد بھی وزیر اعظم عمران خان کا دبنگ فیصلہ 

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد بھی وزیر اعظم عمران خان کا دبنگ فیصلہ 

اسلام آباد:سپریم کورٹ فیصلہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ وہ آخری گیند تک پاکستان کیلئے لڑتے رہیں گے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل کابینہ ،اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس کے بعد قوم سے خطاب کرونگا ۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا لعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کر نے کے احکامات جاری کیے تھے ۔

چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پانچ، صفر سے فیصلہ سنا رہے ہیں، موجودہ معاملات نمٹائے جاتے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 3 اپریل کو رولنگ دی، مارچ کو تحریک عدم اعتماد پر لیو گرانٹ کی گئی، ڈپٹی اسپیکر کی تین اپریل کی رولنگ آئین کے خلاف ہے۔

سپریم کورٹ نے اسمبلی کی تحلیل کے آرڈر کو غیر آئینی قرار دے دیا اور ریمارکس دیے کہ وزیراعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے قانونی اقدامات غیر آئینی تھے،سپریم کورٹ نے عمران خان کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ 

عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور غیر قانونی قرار دیا، جبکہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بھی کو بحال کردیا۔