لاہور:سپریم کورٹ فیصلہ کے بعد فیاض الحسن چوہان ترجمان سپیکر و نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کاش ایسا فیصلہ اُس وقت بھی آتا ہے جب آئین کی دھجیاں اڑانے اور فلو ر کراسنگ کرنے پر آئین کے آرٹیکل 63A کو پس پشت ڈالنے کے حوالے سے ہم عدالت گئے تھے ۔
فیاض الحسن چوہان ترجمان سپیکر و نامزد وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پہ، سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے اعلیٰ انصاف فراہم کرنے والاادارہ ہے۔
انہوں نے کہا آئین کی دھجیاں اڑانے اور فلورکراسنگ کرنے پر آئین کے آرٹیکل 63 A کو پس پشت ڈالنے کے حوالے سےجب ہم عدالت میں گئے تھے کاش تب بھی ایسا ہی فیصلہ آتا۔
آئین کا آرٹیکل 63 A بڑا واضح ہے ہے کہ اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی سے استعفی دیتا ہے یا کسی دوسری پارٹی کا ممبر بن جاتا ہے تو اس پر ڈیفیکشن کلاز لاگو ہوتی ہے۔