اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا، بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
اس بد قسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کرُدیا ہے فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 7, 2022
فواد چوہدری نے کہا ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے،واضح رہے اس سے قبل عدم اعتماد کی طرف واپس جانے سے بحران بڑھے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ تھا جس کیلئے ایک جوڈیشل کمیشن بنانا چاہیے تھا جو اس معاملے کو دیکھتا ،انہوں نے کہا کہ آزاد قوم کو غلام قوم میں تبدیل کرنا ہے تو سیاسی رجیم تبدیل ہوگی۔