سپریم کورٹ فیصلہ کے بعد متحدہ اپوزیشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا 

08:57 PM, 7 Apr, 2022

اسلام آباد: سر براہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا سپریم کورٹ نے آئین و قانون پر پورا اترتے ہوئے بہترین فیصلہ دیا،کل ہمارا احتجاج نہیں بلکہ اس فیصلے پر یوم تشکر منایا جائے گا۔

سر براہ  پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عوام کی دعاؤں کو اللہ تعالیٰ نے شرف قبولیت دی ہے،بہت اچھا فیصلہ ہو ہے اللہ پاکستان کو تمام بحران سے نجات دلائے، کل ہونے والے احتجاج کو ہم یوم تشکر میں تبدیل کر رہے ہیں ،عوام دو رکعت نوافل شکرانے ادا کرے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا متحدہ اپوزیشن اور تمام اتحادی جماعتوں نے ایک معرکہ سر کیا ہے،اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں گے وہ کم ہے،اللہ کا حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں ،شہباز شریف نے کہا مزید تفصیلات عدالت کا مکمل فیصلہ پڑھ کر اس پر جلد بتائیں گے،ہم عوام کو حقیقی سرپرائز دیں گے،جعلی سرپرائز نہیں دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا ہم نے ماہ رمضان میں بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے،اللہ کا حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں