اسلام آباد:سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد کہا کہ تحریک انصاف نئے انتخابات کیلئے تیار ہے ،سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی قانونی ٹیم نے اہم ملاقات کی جس کے بعد وزیر اعظم کا کہنا تھا غیر ملکی سازش کو قبول نہیں کریں گےلیکن جو بھی فیصلہ ہوگا اُسے قبول کرینگے ۔
وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والی ٹیم میں میں بابر اعوان اظہر،صدیق سمیت دیگر قانونی ماہرین شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ میں از خود نوٹس کی سماعت پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا تحریک انصاف نئے انتخابات کے لیے تیار ہے،غیر ملکی سازش کو کسی طور پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس سے قبل نگراں حکومت کے لیے عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4 نام بھی بھجوا دیے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر کو 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے لیے 4 نام بھجوا دیے، جن میں اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود اور شیریں مزاری کے نام شامل ہیں۔