سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ سے قبل مریم نواز کا ٹوئٹ بھی سامنے آگیا 

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ سے قبل مریم نواز کا ٹوئٹ بھی سامنے آگیا 

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے رولنگ کو غلط قرار دینا اچھی بات ہے  مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں بلکہ آئین پاکستان کی بدترین توہین ہے اور انتہائی خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ابتدائی ریمارکس کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی ملک کیساتھ ایسا گھنائونا کھیل کھیلنے کی جرات نہ ہو ۔