ترکی کی عدالت میں جمال خاشقجی قتل کیس میں اہم پیش رفت 

ترکی کی عدالت میں جمال خاشقجی قتل کیس میں اہم پیش رفت 

استنبول :ترکی کی عدالت میں جمالی خاشقجی قتل کیس میں اس وقت اہم پیش رفت سامنے آئے جب عدالت نے مقدمے کا ٹرائل معطل کر کے سعودی عرب منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔


 ترک حکام نے اعلان کیا کہ 2018 میں استنبول میں ان کے ملک کے قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا معاملہ اب سعودی عرب کو بھیج دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر نے 26 سعودی مشتبہ افراد کے مقدمے کی سماعت روکنےکی درخواست کی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقدمے کی سماعت سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی، ترکی کے وزیر انصاف نے کہا تھا کہ حکومت اس درخواست کو منظور کرے گی۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو 2018ء میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔