شہباز شریف کو نیازی قبیلے سے معافی مانگنی چاہیے: شہباز گل

01:43 PM, 7 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے میاں شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک لیڈر نے جرمن نازی کو نیازی کیساتھ ملایا  ہے ۔نازی وہ تھے جنہوں نے مظلوموں کے اوپر ظلم کیا  تھا شہباز شریف کو نیازی قبیلے سے معافی مانگنی چاہیے۔

سپریم کورٹ  کے باہر  رہنما تحریک انصاف شہباز گل  نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے رات کی تاریکی میں پریس کانفرنس کی  ہے ۔مو لا نا نے بڑے واضح الفاظ میں کہا اگر یہ فیصلہ آیا تو منظور نہیں ہوگا۔یہ لوگ عدالتوں کو بھی ماننے سے انکاری ہیں آپ یہ بات عدالت میں کہہ دیں کہ فیصلہ نہیں ماننا  ہے ۔

شہباز گل نے کہا کہ فرح خان آپ کے ایم  پی اے کی بہو ہے  فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ آپ بار بار کہتے تھے عوام کے پاس جائیں،  عمران خان کیساتھ ڈٹ کے کھڑا ہوں۔

مزیدخبریں