کرپشن الزامات کے بعد فرح خان کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ آگئی

کرپشن الزامات کے بعد فرح خان کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ آگئی

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کو  مبینہ کرپشن اور صوبہ  پنجاب  کی بیوروکریسی میں تقرریوں کیلئے رشوت لینے کے الزامات کا سامنا ہے تاہم اب انہوں نے ان الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پہلی پوسٹ  شیئر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرح خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ریسٹورنٹ کی تصویر  شیئر کی ہے جس میں سلاد اور چائے نظر آرہی ہے تاہم اس پوسٹ پر ان کی لوکیشن لاہور دکھائی دے رہی ہے جس نے شکوک و شبہات پیدا کر دئیے ہیں کہ کیا فرح خان اب بھی پاکستان میں ہی موجود ہیں یا انہوں نے کسی پرانی تصویر کو لاہور کی لوکیشن کیساتھ شیئر کیا ہے۔ چونکہ ان کے بارے میں گزشتہ دنوں خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ نجی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے بھی  پنجاب میں تقرریوں کے  حوالے سے  کرپشن الزامات کی زد میں آنے والی خاتون  فرح خان کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ  فرح نے میری والدہ اور وزیراعظم کے ساتھ اچھا نہیں کیا ہے، وہ اپنے شوہر کیساتھ اب دبئی جا چکی ہیں ۔موسیٰ نے مزید کہا کہ مانیکا خاندان  فرح خان سے  کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی ان کی کسی ڈیل سے تعلق ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی  نائب صدر مریم نواز  نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ  پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں بلکہ  فرح خان چیف منسٹر تھیں۔ فرح کو رشوت دئیے بغیر کوئی ایس ایچ او تک نامزد نہیں ہوسکتا تھا۔  مریم نواز نے کہا کہ  فرح تمہارا سرپرست کون تھا، سب کچھ سامنے آجائے گا۔ فرح، تم جیسے لوگوں کو انٹرپول موجودہے ۔ تمہیں واپس لایا جائے گا۔  پنجاب میں ہر ٹرانسفر یا فرح کو رشوت دے کر یا جادو ٹونے سے ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راتوں رات برقع پہنا کر پولیس کے حصار میں فرح کو فرار کرایا۔ ہم الیکشن میں ضرور جائینگے، اور عمران خان جیسے آدمی کو شکست دینگے۔  

قبل ازیں  فرح خان پر علیم خان نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگین کرپشن کےالزامات عائد کیے تھے۔

مصنف کے بارے میں