واشنگٹن: سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ’ ایڈیٹ بٹن ‘ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے یہ اعلان الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ٹوئٹرکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے بعد سامنے آیا ہے چونکہ چند روز قبل ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر پر ایک سوال کرتے ہوئے صارفین سے پوچھا تھے کہ آیا وہ ٹوئٹر پر ’ایڈٹ بٹن‘ متعارف کروانے کی سہولت چاہتے ہیں؟۔
https://twitter.com/TwitterComms/status/1511456430024364037?s=20&t=UW99x_L2YaQsu-ldf390nQ
بعد ازاں ٹوئٹر کی جانب سے ایک ٹوئٹ بھی سامنے آئی جس میں کہا گیا کہ ’ ہر کوئی ہم سے یہی پوچھ رہا ہے ،اس فیچر کیلئے ہم گزشتہ سال سے کام کر رہے ہیں نہ کہ یہ آئیڈیا کسی پول کو دیکھ کر ہمیں آیا ہے‘ ٹوئٹر نے ایڈٹ بٹن سے متعلق چھوٹی سے ویڈیو بھی شئیر کی۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر کے صارفین کئی سال سے ایڈیٹ بٹن کا مطالبہ کر رہے تھے مگر 2020 میں ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسے نے 2020 میں کہا تھا کہ ٹوئٹر ممکنہ طور پر ایسا نہیں کرنے جا رہا تاہم اب ایلون مسک کی ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیچر پر کام جاری ہے اور جلد صارفین کی سہولت کیلئے ایپ میں شامل کر دیا جائے گا۔