سابق بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی اب اداکاری کریں گے

11:43 PM, 7 Apr, 2021

ممبئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اب اداکاری کے جو ہر دکھائیں گے ۔سابق کپتان جاسوسی سیریز ’کیپٹن 7‘ میں لیڈرول کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان اس جاسوسی سیریز کو خود پروڈیوس کر رہے ہیں۔ مہندرا سنگھ کی پروڈکشن کمپنی ’دھونی پروڈکشن‘ نے اس ویب سیریز کی تصدیق بھی کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق جاسوسی سیریز کا پہلا سیزن ، جو فی الحال پری پروڈکشن میں ہے، دھونی پر مبنی ہوگا۔

یہ دھونی پروڈکشن اور ان کی اہلیہ ساکشی کے پروڈکشن ہاوس بلیک وائٹ اورینج برانڈز مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے گزشتہ برس اگست میں ریٹائرمنٹ لی تھی۔

مزیدخبریں