اداکارہ میرا ایک اور تنازعے میں الجھ گئیں

08:38 PM, 7 Apr, 2021

واشنگٹن ، اداکارہ میرا سے جڑا ایک اور تنازعہ  ۔۔۔ پروٹوکول کے چکر میں پاگل خانے پہنچ گئیں ۔اداکارہ میرا کو  امریکی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی اور پروٹوکول مانگنے پر پاگل قرار دے دیا گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق اداکارہ ان دنوں امریکا میں ہیں اور معروف پاکستانی بزنس مین کے گھر میں مقیم ہیں ۔ اداکارہ میرا نے چند روز قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسئن لگوائی جس کے بعد ان کو بخار ہوگیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ معروف پاکستانی بزنس مین کے قریبی ساتھی کے ساتھ ہسپتال چیک اپ کے لئے گھر سے نکلیں لیکن راستے میں کسی وجہ سے میرا کو اکیلے ہی  ہسپتال جانا پڑا ۔ 

اداکارہ میرا نے ہسپتال پہنچ کر اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ میں پاکستان کی ٹاپ ہیروئن ہوں اور وزیراعظم عمران خان نے مجھے پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ کی بھی آفر کی تھی لہذا مجھے سب سے پہلے پروٹوکول کے تحت چیک کیا جائے ۔ 

اس ساری صورتحال پر امریکی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپ جو کچھ بھی ہیں وہ پاکستان میں ہیں ۔ ہم یہاں پر مریضوں کو ان کی باری کے مطابق ہی  چیک کرتے ہیں جب آپ کی باری آئے گی تو آپ کو بلالیں گے آپ انتظار کریں ۔ 

اداکارہ میرا اپنی ضد پر اڑی رہیں جس کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہسپتال والوں کو اطلاع کردی ۔اور مینٹل ہسپتال کی ٹیم اداکارہ میرا کو اپنے ساتھ لے گئی ۔ اداکارہ میرا اس وقت دوروز سے مینٹل ہسپتال میں ہی ہیں ۔ 

اداکارہ میرا نے اس ساری صورتحال کے بعد اپنی غلطی تسلیم کرلی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ امریکی قانون کے مطابق اب آپ کو آپ کا سپانسر ہی یہاں سے لے جاسکتا ہے ۔ 

اداکارہ میرا جس معروف پاکستانی بزنس مین کے پاس ٹھہری ہیں وہ اس صورتحال سے پریشان ہیں لیکن اداکارہ میرا کی واپسی کے لئے سرگرم بھی ہیں ۔ 

دوسری طرف  اداکارہ میرا  کی والدہ نےپاکستانی حکام سے درخواست کی ہے کہ  میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے۔
 

مزیدخبریں