لندن ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اگر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں نہیں ہوتا تو ان کے پاس متبادل پلان بھی موجود ہے ۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کےعبوری چیف ایگیزیکٹیو آفیسر نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان کے مطابق بھارت میں ہو گا، ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس متبادل پلان بھی موجود ہیں۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں صرف چھ ماہ باقی ہیں جب کہ بھارت کوویڈ – 19 کی دوسری لہر سے دوچار ہے ، صرف 6 مارچ سے اب تک بھارت میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں آئی سی سی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے بھارت کے وینیوز کا جائزہ جاری ہے، اگر بھارت میں ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ممکن نہیں ہوتا تو اس کے متبادل پر متحدہ عرب امارات کو رکھا گیا ہے، جہاں یہ ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر یں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد بھارت میں ہوگا جو پہلے 2020 میں آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے باعث التوا کا شکار ہوا تھا، تاہم بعد ازاں اسے بھارت منتقل کیا گیا تھا۔