خواجہ سرا سے شادی جائز!مفتی عبد القوی نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا 

06:56 PM, 7 Apr, 2021

لاہور :مفتی عبد القوی نےخواجہ سرا سے شادی کا مشورہ دیکر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا،مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا سے شادی کی جا سکتی ہے ،ان کا کہنا تھا یہ بات میں نے خود نہیں کی بلکہ کتابوں میں علما نے لکھ رکھا ہے ۔

متنازع خبروں کی زینت بنے رہنے والے مفتی عبدا لقوی نے ایک دفعہ پھر ایک ایسا بیان داغ دیا جس نے ہر طرف سوشل میڈیا پر شورمچا رکھا ہے ،تفصیلات کے مطابق مفتی عبد القوی نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سرا سے شادی کی جا سکتی ہے ،مفتی عبد القوی کے اس بیان کے بعد لاہور کی عدالت میں مقدمے کی درخواست دائر کر دی گئی ۔

درخواست گزار کی طرف سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ مفتی عبد القوی کا بیان ایک غیر فطری عمل کیلئے اکسانے کے مترادف ہے ،اسلامی معاشرے میں اس طرح کے نازیبااور خلاف مذہب بیانات دینا کسی طرح بھی جائز نہیں ،درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ شادی کا مقصد اولاد پیدا کرنا ہوتا ہے، شادی عیاشی کے لئے نہیں کی جاتی ،مفتی عبدالقوی کا بیان گناہ اور بے راہ روی کا راستہ کھولنے جیسا ہے۔،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدما در ج کرنے کاحکم دیا جائے ۔

عدالت نے 14 اپریل تک پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے،جبکہ دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ یہ بات خود سے نہیں کی بلکہ ہمارے علماء نے اپنی کتابوں میں لکھ رکھا ہے اور میں نے ان کتب کا حوالہ بھی دیا تھا۔

واضح رہے اس سےقبل مفتی عبد القوی کی حریم شاہ کیساتھ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں ،جس میں مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارا گیا تھا ۔

مزیدخبریں