ن لیگ خود استعفے نہیں دینا چاہتی ، یوسف رضا گیلانی

05:03 PM, 7 Apr, 2021

اسلام آباد, سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ خود استعفے دینا نہیں چاہتی اور ملبہ صرف پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی اور (ن) لیگ صرف استعفوں کا ملبہ پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے، (ن) لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصور وار ٹھہرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے اور سی ای سی کے بعد استعفے دے بھی دیں تو (ن) لیگ نہیں دے گی۔

صحافی نے آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق سوال کیا جس پر گیلانی کا کہنا تھا کہ سوئس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اس وقت میں خط لکھتا تو میرے اوپر آرٹیکل 6 لگ جاتا۔

مزیدخبریں