شاہ رخ خان نے کسی اور کے ساتھ رہنا ہے تو میرے لئے بھی کوئی تلاش کرے،گوری خان

04:42 PM, 7 Apr, 2021

ممبئی ، بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری  کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے اگر شاہ رخ خان نے کسی اور کے ساتھ رہنا ہے تو خدا میرے لئے بھی کوئی تلاش کرلے ۔

بھارتی سپرسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ کا ٹی وی شو  میں  کہنا تھا کہ میں شاہ رخ خان سے بہت محبت کرتی ہوں اور ان کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کرسکتی ۔ 

شو کے دوران جب گوری سے سوال کیا گیا کہ شاہ رخ چونکہ ہر وقت خوبصورت خواتین کے حصار میں رہتے ہیں تو کیا کبھی گوری کو شاہ رخ کی خواتین میں بے پناہ مقبولیت سے عدم تحفظ کا احساس ہوا؟

جواب میں گوری خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان سے اس طرح کے سوال پوچھے تو وہ واقعی الجھن کا شکار ہوجاتی ہیں لیکن میں روزانہ خدا سے دعا کرتی ہوں کہ اگر ہمارا ساتھ نہیں لکھا اور اگر شاہ رخ نے کسی اور کے ساتھ رہنا ہو تو خدا میرے لیے بھی کوئی تلاش کرلے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ ہینڈسم ہیں مجھے یقین ہے، اگر وہ کسی اور کے ساتھ رہنا چاہیں گے تو میں ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہوں گی، اس لیے اگر شاہ رخ نے کبھی ایسا کیا تو میں یہی کہوں گی کہ ٹھیک ہے مجھے بھی کسی اور کے ساتھ آگے بڑھنے دیں۔

مزیدخبریں