منیلا: فلپائن میں کورونا قوانین توڑنے والا شہری پولیس کی سزا کے باعث انتقال کرگیا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فلپائن میں رات کے لاک ڈاؤن کے دوارن شہری پانی کی بوتل لینے کے لیے گھر سے نکلا تھا جس پر پولیس نے لاک ڈاؤن توڑنے کی وجہ سے اسے سزا دی ۔
پولیس اہلکاروں نے شہری سے 300 اٹھک بیٹھک لگوائے جس سے شہری مشقت برداشت نہ کرسکا اور دل پر دباؤ پڑنے سے انتقال کرگیا ۔
برطانوی میڈٰیا کے مطابق سو پش اپس پورے نہ ہونے پرشہری سے مزید دو سو بار اٹھک بیٹھک اور پش اپس لگوائے گئے جب کہ اٹھائیس سالہ شخص سزا بھگتنے کے بعد بمشکل چل کر گھر پہنچااور دوسرے دن دم توڑ گیا ۔