فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

12:40 PM, 7 Apr, 2020

اسلام آباد: فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایم کیو ایم کے امین الحق تقریب حلف برداری سے غیر حاضر رہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کے بعد تقریب حلف برداری ہوئی۔ فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر عارف علوی نے سید فخر امام سے حلف لیا۔

ایم کیو ایم کے امین الحق تقریب حلف برداری سے غیر حاضر رہے، بابر اعوان کی بطور مشیر برائے پارلیمانی امور تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی کی منظوری دیدی، بابر اعوان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
 

مزیدخبریں