ٹھنڈے دماغ سے مقدمات لڑنے کا قائل ہوں،آصف زرداری

ٹھنڈے دماغ سے مقدمات لڑنے کا قائل ہوں،آصف زرداری
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور  کی احتساب عدالت میں پیشی ،  کارکنوں‌ کو احتساب عدالت آنے سے روک دیا. 

 

تفصیلات کے مطابق ، جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور  کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،  پچھلی  پیشی کے موقع پر  کارکنوں کی بڑی تعداداپنے لیڈر سے اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پہنچتی تھی تاہم اس پیشی پر سابق صدر آصف زرداری نے کارکنوں کو آنے سے روک دیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا  کہ ٹھنڈے دماغ سے مقدمات لڑنے کا قائل ہوں، کارکن کل احتساب عدالت نہ آئیں۔

 

قبل ازیں آصف زرداری کے وکلا کی جانب سے نیب کو دو ہفتوں کی مہلت دینے کا خط موصول ہوا ہےجس میں  بتایا گیا ہے کہ  آصف زرداری نے جواب جمع کرانے کے لئے نیب سے17 اپریل تک مہلت طلب کی ہے۔

 

 یاد رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری کی جانب سے 10 روز کی مہلت مانگی گئی تھی جو 30 مارچ کو ختم ہوگئی۔