نوازشریف  کی حکومت کیخلاف فیصلے میں کوئی سیاسی کردار نہیں تھا ، ثاقب نثار

07:13 PM, 7 Apr, 2019

ڈیلاس: جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ  نوازشریف  کی حکومت کے خلاف فیصلے میں عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ،  سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر) میاں ثاقب نثار نے جرمن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کیا، ن لیگ کی حکومت کے خلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی، عدالتی فیصلہ پڑھنے سے تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا کہ عدلیہ نے اپنا کردار قانون کے دائرے میں رہ کر پورا کیا۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ چند ماہ قبل ڈیم کی آگاہی مہم پر آنے والے اخراجات پر سوالات اٹھائے گئے تھے  اور اعتراض کیا گیا کہ اتنے پیسے خرچ کردیے جس پر سپریم کورٹ کے عملدرآمد بینچ   نے اپنے حکم  میں اور پیمرا نے بھی واضح کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لائسنس میں شامل شرائط کے تحت پبلک سروس میسج کے لیے متعین وقت میں سے  ڈیم فنڈ کی مہم چلائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں