راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نو جوان ہی ملک کے مستقبل کے رہنما ہوتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی نوجوانوں نے بڑی بہادری دکھائی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی کار نیل یونیورسٹی کے طلبا کے ایک گروپ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگا ہ کیا، طلبا کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن اور خوبصورت ملک ہے طلبا نے لاہور،ہنزہ ویلی ،ریماونڈ ڈپو مونا اوراسلام آباد کادورہ کیا۔
آرمی چیف نے اس ملاقات میں ا مریکی طلبہ کو پاکستان سے متعلق اپنے خیالات ،ملک اور خطے میں قیام امن سے متعلق کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھاکہ زندگی کے ہرشعبے میں نوجوانوں کا کردارانتہائی اہم ہے،نوجوان ہی ملک کے مستقبل کے رہنما ہوتے ہیں،پاکستانی نوجوان ہرشعبے میں متحرک کردارادا کررہے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے بڑی بہادری دکھائی ، طلبا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔