ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کالے ہرن کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد ممبئی پہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار دبنگ خان نے کالے ہرن کیس میں جودھ پور جیل میں 2 دن گزارے تھے، بعد میں عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد سپر سٹار جودھ پور جیل سے ممبئی پہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
خیال رہے کہ اداکار کو جودھ پور کی عدالت نے نایاب کالے ہرن کے کیس میں 5سال قید کی سزا سنائی تھی اور درخواست ضمانت پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔ سلمان خان کو 50 ہزار بھارتی روپے کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا گیا۔
قبل ازیں سلمان خان کو گزشتہ روز کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے جرم میں 5 سال جیل کی سزا سنا دی گئی تھی۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 20 برس قبل بھارت کی ریاست راجھستان میں 2 کالے ہرنوں کا غیر قانونی شکار کیا تھا۔ 20 برس تک یہ کیس چلتا رہا اور اب گزشتہ روز بھارت کے شہر جودھپور کی عدالت کی جانب سے بالی وڈ کی دبنگ خان کو مجرم قرار دے دیا گیا۔
عدالت نے سلمان خان کو مجرم قرار دے کر 5 سال جیل کی سزا سنائی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد سلمان خان کو گرفتار کرکے جودھپور کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ اب تک ایک رات گزار چکے ہیں۔ بھارت میڈیا کے مطابق سلمان خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دیدی گئی ہے جس کے بعد اداکار کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی درخواست ضمانت منظور
مزید پڑھیں: سلمان خان نے اداکارہ تبو کے کہنے پر ہرن پر گولی چلائی