میری ٹیم کے 5 اہلکاروں نے نقیب اللہ کو قتل کیا: راؤ انوار کا انکشاف

07:50 PM, 7 Apr, 2018

کراچی: سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ ان کی ٹیم کے 5 اہلکاروں نے نقیب اللہ کو قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس کے سلسلے میں بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اپنے بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سہراب گوٹھ چوکی انچارج اکبر ملاح سمیت ان کی ٹیم کے 5 اہلکار نقیب اللہ معاملے میں ملوث ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ پولیس کے کچھ افسران ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

جے آئی ٹی ٹیم نے سہراب گوٹھ میں واقع ہوٹل کا دورہ کیا اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ ملازمین نے بیان دیا کہ چوکی انچارج اکبر ملاح چند اہلکاروں کے ساتھ گاڑی میں آیا تھا، یہ اہلکار نقیب اللہ کو اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے، راؤ انوار ان کے ساتھ نہیں تھا۔ جے آئی ٹی کے ارکان شاہ لطیف کا بھی دورہ کریں گے۔

مزیدخبریں