میرا نے فر فر انگریزی بول کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرا دیئے

07:12 PM, 7 Apr, 2018

لاہور: ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے والی میرا نے فر فر انگریزی بول کر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کرا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق میرا پاکستان میں اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ انگلش بولنے کی وجہ سے اپنے چاہنے والوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ میڈیا پر کئی بار ان کا مذاق بھی اڑایا جاتا ہے۔ تاہم اب میرا نے فر فر انگریزی بول کے تمام لوگوں کے منہ بند کرا دئیے ہیں۔

اداکارہ میرا کی حال ہی میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران صحافی سے شائستہ انگریزی میں بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

مزیدخبریں