تہران :ایران میں بڑا سائبر حملہ ، ہزاروں انٹرنیٹ رائوٹرز متاثر ہو گئے ، حکام نے ایسے حملے کا انکشاف ایک بڑے اجلاس کے دوران کیا ہے۔
ایرانی وزیر برائے مواصلات محمد جواد کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ سائیبر حملہ کہاں سے کیا گیا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان کو شک ہے کہ اس حملے کے تانے بنانے امریکہ سے ملتے ہیں ، ممکنہ طور پر یہ سائیبر حملہ مشرق وسطیٰ سے نہیں کیا گیا۔
انھوں نے کہا یہ حملے سسکو کے سرور میں سکیورٹی کی کمی کے باعث ہوئےہیں اور اس سے ایران کے علاوہ اور ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں، ایران کی سائیبر پولیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی معلومات چوری نہیں ہوئیں۔
ایران کی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کمپنی کا کہنا ہے کہ نیشنل انفارمیشن نیٹ ورک متاثر نہیں ہوا ہے۔