اسلام آباد: خانیوال میں چینی انجینئرز کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑے سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے چینی باشندے مہمان ہیں ، پاکستانی قوانین کی پابندی کریں،سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کو راستہ دکھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم فور کی تعمیر میں مصروف چینی مزدوروں کا پولیس پر تشدد ، سڑک بلاک کر دی
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جشن بہار میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چین کے باشندوں پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کے قوانین کی پابندی کریں اور میں اپنی مذہبی قیادت کو درخواست کرتا ہوں کہ بین الاقوامی شازشی ٹولہ پاکستان کو خونی اور جنونی ملک ثابت کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے کردار سے اس تاثر کو غلط ثابت کریں۔
یہ بھی پڑھیں:خانیوال میں چینی مزدوروں کو ملک بدر کرنے کی سفارش
احسن اقبال نے واضح کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری جتنے وسائل پیدا کرے گا ، اتنے ہی پاکستان کے دشمن پیدا ہوں گے۔چین سے آئے ہنرمند ہماری ترقی میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سابق امام کعبہ کے ہاتھوں جوا خانے کے افتتاح کی خبریں غلط نکلیں
چینی کارکن جانیں قربان نہ کرتے تو آج رابطہ سڑکیں نہ ہوتیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خانیوالے ایم 4 موٹروے پر چینی انجینئرز اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں