ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور ان کا خاندان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اداکار کے مداح بھی پریشان ہیں ۔سلمان خان کے جیل جانے کے بعد عینی شاہد بھی میدان میں آگیا جس کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے بالی ووڈ اداکارہ تبو کے کہنے پر ہرن کو گولی ماری تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:ہرن شکار کیس، سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا
بھارتی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا20سال پہلے رات کے وقت سلمان خان ،سونالی باندرے ،تبو اور سیف علی خان شکار کے لیے نکلے ہوئے تھے ،اس دوران سلمان خان نے کالے ہرن پر گولی چلائی تو وہ بھاگ گیا اورگولی کی آواز سن کر میں بھی وہاں پہنچ گیا ۔پھر اداکارہ تبو نے ایک کالے ہرن کو قریب آتے ہوئے دیکھا اور سلمان خان کو کہا کہ اب گولی چلاؤجس پر سلمان خان نے گولی چلا دی ۔عینی شاہد نے کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ گولی سلمان خان نے ہی چلائی تھی ۔
#EXCLUSIVE -- An eye-witness in the #BlackBuckPoachingCase speaks exclusively to CNN-News18, says the actor Tabu provoked Salman Khan to pull the trigger. Listen in! #SalmanVerdict pic.twitter.com/SlYR8EwkMs
— News18 (@CNNnews18) April 5, 2018
واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے 20 سالے پرانے کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر سلمان خان نے اعلیٰ عدلیہ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے بالی ووڈ اداکار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو آج سنایا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں